Sunday, April 19, 2020

کرونا وائرس کتنے ڈگری سینٹی گریڈ پر ختم ہو جاتا ہے؟















پیرس: کرونا وائرس کتنا سخت جان ہے؟ اس سلسلے میں حال ہی میں کی جانے والی فرانسیسی محققین کی تحقیق کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

فرانس کے علاقے پرووینس کی ایکس مارسیل یونی ورسٹی کے محققین نے ثابت کیا ہے کہ کرونا وائرس کے بارے میں جو تصور تھا، یہ اس سے زیادہ سخت جان نکلا ہے، محققین نے بتایا کہ لیبارٹریز کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جو اسٹینڈرڈ طریقہ کار مقرر ہے، کرونا وائرس کے لیے وہ غیر مؤثر ثابت ہو گیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ریسرچ میں ثابت ہوا کہ کرونا وائرس عام خیال کے بر عکس 60 سینٹی گریڈ  میں زیادہ دیر تک برقرار رہا، یعنی یہ اتنے درجہ حرارت میں ایک گھنٹے میں بھی ختم نہ ہو سکا۔

ریسرچرز کے مطابق اس پیتھوجن کو ختم کرنے کے لیے 92 سینٹی گریڈ  درجہ حرارت کی ضرورت ہے جو 15 منٹ میں وائرس کو ختم کر دیتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے ایک افریقی سبز بندر کے گردے کے سیل استعمال کیے، جسے وائرل سرگرمیوں کو جانچنے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس بندر کو برلن، جرمنی کے ایک مریض سے کرونا وائرس لگوایا گیا تھا۔

تحقیق کے دوران دو الگ الگ ٹیوبز میں وائرس ڈال کر گندے اور صاف ماحول میں رکھوائے گئے، اس کے بعد دونوں نمونوں کو 60 سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک گرمایا گیا، صاف ماحول کا وائرس اس دوران مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا، جب کہ گندے ماحول والا سیمپل ختم نہ ہو سکا۔

وائرس کو ڈی ایکٹویٹ کرنے کے لیے محققین نے بتایا کہ ٹمپریچر کو 15 منٹ تک پانی کے نقطہ ابال کے درجہ حرارت تک بڑھانا ہوگا۔ خیال رہے کہ 60 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت لیبارٹریز کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ مانا جاتاہے جس میں ایبولا جیسے مہلک وائرس بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

Sunday, April 12, 2020

کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے امریکی صدر نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی


واشنگٹن: کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے ایپل اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کریں گے

دونوں کمپنیاں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کی صورت میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسی ایپ تشکیل دے رہی ہیں جو صارف کو ان کے اسمارٹ فون پر پیغام پنچا دے گی۔صحت عامہ کے حکام اس ایپ کے ذریعے اپنی آئی او ایس اور اینڈروائڈ اسمارٹ فونز ڈیوائسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔

Saturday, April 11, 2020

پاورسیکٹر سےخزانےکو سالانہ 100ارب سے زائدکا نقصان پہنچایا گیا:رپورٹ وزیراعظم کو پیش

چینی اور  آٹا اسکینڈل کے بعد پاور سیکٹر اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاور سیکٹر پر  ملکی تاریخ کی پہلی 278 صفحات پر مشتمل رپورٹ 9 رکنی کمیٹی نے تیار کی ہے جس میں  پاور پلانٹس کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے غیر منصفانہ قرار  دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی انکوائری رپورٹ میں قومی خزانے کے نقصان کی وجہ ٹیرف، فیول کھپت میں خرد برد، ڈالرز میں گارینٹڈ منافع کو قرار دیا گیا ہے
میٹی نے رپورٹ میں پاور پلانٹس کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 1994 کے بعد آئی پی پیز کے مالکان نے 350 ارب روپے غیر منصفانہ طور پر وصول کیے۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 فیصد منافع حاصل کرنے کے برعکس پاور پلانٹس سالانہ 50 تا 70 فیصد منافع حاصل کرتے رہے

رپورٹ کے مطابق ہر پاور پلانٹ کی قیمت میں 2 سے 15 ارب روپے اضافی ظاہرکرکے نیپراسے بھاری ٹیرف لیاگیاجب کہ صرف کول پاورپلانٹس کی لاگت 30 ارب روپے اضافی ظاہرکی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے رپورٹ میں کمیٹی کی آئی پی پیز  مالکان کے ساتھ کی بنیاد پر کپیسیٹی پے منٹ کا فارمولہ ختم کرنے اور 100 ارب روپے ریکوری کرنے کی بھی سفارش کی ہے

لائیوسندھ میں 24 گھنٹوں میں 20 فیصد کورونا ٹیسٹ مثبت، مصدقہ متاثرین 4893

کراچی: مصدقہ متاثرین سامنے آنے پر 12 یونین کونسلز سیل کرنے کا حکم
کراچی کے ضلع شرقی میں 12 یونین کونسلوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق یہ اقدام ان علاقوں میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثری سامنے آنے کے باعث اٹھایا گیا ہے
پولیس اور رینجرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ن 12 یونین کونسلوں کو سیل کر دیں جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

یو سی 6 گیلانی ریلویز
یو سی 7 ڈالمیا
یو سی 8 جمالی کالونی
یو سی 9 گلشن-2
یو سی 10 پہلوان گوٹھ
یو سی 12 گلزارِ ہجری
یو سی 13 صفورہ گوٹھ
یو سی 14 فیصل کینٹ
یو سی 2 منظور کالونی
یو سی 9 جیکب لائن
یو  10 جمشید کوارٹرز

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ 77 افراد جاں بحق، چین سے ایک اور طیارہ پہنچ گیا

اسلام آباد   ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4892 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77  ہوچکی ہے اب تک 762 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار چارسوستاون مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید  104 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی  جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4 ہزار آٹھ سو باون ہوگئی ہے۔مجموعی طورپر 57,836 ٹیسٹ کیے گئے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں مزید 6 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 50 کی حالت 
تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے